کراچی(اسٹاف رپورٹر)کینٹ اسٹیشن کے قریب واقع ٹریول ایجنسی کے اندر مسلح ملزمان نے چھینا چھپٹی کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر 40 سالہ عباس کو زخمی کردیا اور لوٹ مار کے بعد فرارہوگئے، فیڈرل بی ایریا بلاک 12 میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی مارکر19 سالہ شاہ نواز ولد شکیل کو شدید زخمی کردیا اور فرارہوگئے،زخنی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،فشری مارکیٹ کانٹا کے قریب جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 55 سالہ بہادر سعید ولد توکل خان زخمی ہوگیا ۔