کراچی (پ ر) خطیب ِ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کی مثالی یادگار جامع مسجد گُل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی ؒ سولجر بازار میں ماہِ صیام کی 27 ویں شب کا مرکزی اجتماع ہوگا اور مکمل شب بیداری کی جائے گی، 27 ویں شب نمازِ تراویح میں ختم قرآن کے بعد علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کا خصوصی خطاب ہوگا ، اجتماعی خصوصی دعا کریں گے۔ صلوۃ و سلام کے بعد سحری کا طعام ہوگا، 28مارچ کو جمعۃ الوداع کا مرکزی اجتماع ہوگا جس میں یومِ تجدید عہد منایا جائے گا۔