• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر کے اغواء اور ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا کیس، سابق ایس ایچ او و دیگر افسران و اہلکار ملزمان باعزت بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے تاجر کے اغواء اور ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے کیس میں سابق ایس ایچ او ودیگر افسران و اہلکار ملزمان کو باعزت بری کردیا ،عدالت نے سابق ایس ایچ او راؤ رفیق سمیت پانچ ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا ۔راؤ رفیق پر سہولت کاری کا الزام زیر دفعہ 109 لگایا گیا تھا، بری ہونے والے دیگر ملزمان میں SI گل محمد ،PC عابد، PC محمد حفیظ اور کرم شامل ہیں ، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تاجر محمد خان کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید