کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) یوسی شاہ مرید گڈاپ کے امیر اور مدرسہ شمس العلوم کے بانی قاری عبدالجبار سہتانی کی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جھوٹے مقدمے میں گرفتار ی کے خلاف جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنان نے شدید احتجاج کیا ۔ جے یو آئی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرے اور قاری عبدالجبار سہتانی کو فوری رہا کرے ۔