کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خوف خدا اور عشق رسول ﷺکے تحت بلاتفریق انسانیت کی خدمت ہمارا شعار ہے، اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکا ر شب ور وزغریبوں، مستحقین،سفید پوش افراد کی کراچی سمیت ملک بھر میں خدمت کررہے ہیں ، ہمیں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت کھار ادر میں لگائے گئے سستی مرغی گوشت کے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔