کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا ہے کہ بورڈ اس سال نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 میں نئے سسٹم ای مارکنگ کے ذریعے صرف ریاضی پرچہ اول جماعت نہم کا امتحان لیا جائے گا اس سلسلے میں بورڈمیں ای مارکنگ اور او ایم آر کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ بھی منعقد کی گئی تھیں۔