• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی جامعہ اردو میں کوئز مقابلے کا انعقاد

کراچی (پ ر)وفاقی جامعہ اردو گلشن کیمپس میں نیشنل یوتھ اسمبلی(FUUSAT)اور ٹیچر کومل اشفاق پلیٹ فارم کے اشتراک سے کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان"جستجوِ حق، فکر و آگہی" تھا۔تقریب کا مقصد پاکستان ڈے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور نوجوانوں میں اسلام اور پاکستان سے متعلق معلومات کو فروغ دینا تھا۔مقابلہ میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی،مقابلہ تین مراحل پر مشتمل تھا جس میں شعبہ فارمیسی کے طالب علم عزیر بھٹی نے اول،حارث جٹ اور فدا محمد بلترتیب دوم اور سوم پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ طلباء میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید