• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اپریل میں پاکستان کے دورے پر آئیں گے

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اپریل میں پاکستان کے دورے پر آئیں گے ان کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے گزشتہ ماہ 25فروری کے دورہ آذربائیجان کے تناظر میں ہوگا جس میں صدر الہام علیوف نے پاکستان میں دو بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی تھی اور اس سرمایہ کاری کیلئے مقامات اور شعبوں کی فوری تفصیلات فراہم کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کے کئی اجلاس کئے جن میں موٹروے کے سیکٹر ایم۔ 6 اور ایم۔ 9 سکھر سے حیدرآباد اور کراچی بھی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید