اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے عالمی یوم قدس 2025 کے موقع پر تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ایران رضا امیری مقدم نے عالمی یوم قدس کی تاریخی اہمیت اور کو اجاگر کیا ۔ اور کہا کہ عالمی برادری خودمختار فلسطینی ریاست کیلئے فوری اقدامات کرے پاکستانی حکومت، عوام کی صہیونی مظالم کیخلاف مضبوط حمایت قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے 1979میں رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے طور پر متعارف کرایا تھا جو فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور صہیونی غاصب حکومت کے ظلم و جبر کے خلاف ایک عالمی تحریک کے طور پر اُبھرا۔