اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں گہری تقسیم اتفاق رائے پیدا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
پیپلزپارٹی حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ساتھ تعمیری روابط رکھنے کی پوزیشن میں ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عہدیداروں نے ملاقات کی، ملاقات میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی ثانیہ کامران، چودھری سجاد الحسن، جمیل منج، راحیل کامران چیمہ موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ قومی مفادات کو پارٹی معاملات پر ترجیح دی جانی چاہیے، پیپلز پارٹی حکومت اور اپوزیشن دونوں کیساتھ تعمیری روابط رکھنے کی پوزیشن میں ہے۔
ملاقات میں ویمن ڈویلپمنٹ، آئندہ انتخابات، پارٹی کی تنظیم سازی سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے ثانیہ کامران کی ملک و پارٹی سے متعلق کارکردگی کی تعریف کی۔