نئی دہلی( جنگ نیوز)امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی ایک رپورٹ میں بھارت اور چین کو "ریاستی عناصر (State Actors) کے طور پر ایک ہی زمرے میں شمار کرلیا ہے جو اکثر براہِ راست یا بالواسطہ طور پر "غیر ریاستی عناصر" (Non-State Actors) کو منشیات فروشوں کے لیے کیمیکل اجزاء اور آلات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرتے ہیں ۔