کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈا کے کنزرویٹو رہنما پیئر پوئیلیور نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کا انتخابات "منصفانہ اور آزادانہ " طور پر جیتا ہے ، ان کا یہ بیان ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا ہے کہ ہندوستان نے مبینہ طور پر پارٹی کی قیادت کیلئے 2022 میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت کی تھی ۔ اعلیٰ حفاظتی کلیئرنس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، گلوب اینڈ میل اخبار نے الزام عائد کیا کہ ہندوستانی ایجنٹ پوئیلیور کی حمایت کے لئے کینیڈا کی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے اندر فنڈ اکٹھا کرنے اور منظم کرنے میں ملوث تھے۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پوئیلیور یا ان کی ٹیم مبینہ مداخلت سے آگاہ تھی۔ وزیر اعظم مارک کارنی کو بھی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا کہ آیا کسی امیدوار کو ہندوستان سے مبینہ تعلقات کی وجہ سے نکالا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے کینیڈا کے 28اپریل کے انتخابات سے قبل مہم کے دوران سوالات اٹھائے ہیں۔بھارت کو پہلے بھی کینیڈا میں انتخابی مداخلت کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے لیکن اس کی حکومت بارہا ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔