• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، مرد حضرات بھی ٹی شرٹ اور جینز پہن کر اسکول نہ آئیں، محکمہ تعلیم سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسکول اساتذہ کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، مرداساتذہ بھی ٹی شرٹ اور جیز پہن کر اسکول نہ آئیں ، دریں اثناء محکمہ تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ خواتین اساتذہ کے میک اپ، ڈریس سے متعلقپابندی کی خبریں بے بنیاد ،کوڈ آف کنڈکٹ کو رہنما اصول سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر اسکول آنے سے بھی گریز کریں اور روایتی لباس کا انتخاب کریں۔ محکمہ تعلیم کی گائیڈ لائن کے مطابق مرد اساتذہ بھی ٹی شرٹ اور جینز پہن کر اسکول آنے سے گریز کریں۔ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ اساتذہ اسکول کے احاطے میں گٹکا، نسوار، ماوا، سگریٹ یا اس قسم کی دیگر چیزوں کا استعمال نہیں کرسکتے۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ طلبا سے ذاتی کام نہ کروائیں اور جسمانی سزا سے بھی گریز کریں۔ اساتذہ کو کہا گیا ہے کہ وہ اسکول انتظامیہ سمیت تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے احترام سے بات کریں اور اس دوران مثبت اور پیشہ ورانہ لہجہ برقرار رکھیں۔ دریں اثناء محکمہ تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں کسی بھی ڈریس پر پابندی عائد نہیں کی ہے لہٰذا اساتذہ کیلئے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کو حکم نامہ سمجھنے کی بجائے رہنما اصول سمجھا جائے۔ محکمہ تعلیم نے اساتذہ تنظیموں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی مشاورت کوڈ آف کنڈکٹ بنایا ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی تیاری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی سیشن رکھے گئے تھے۔ جاری شدہ کوڈ شدہ کنڈکٹ کہیں بھی پابندی کا لفظ استعمال نہیں ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی وضاحت جاری شدہ کوڈ آف کنڈکٹ تعلیمی ماحول، وسائل کے استعمال اساتذہ کو معیاری تعلیم دینے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنایا گیا ہے۔ ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں جن میں خواتین اساتذہ کے میک اپ، ڈریس متعلق پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے خواتین اساتذہ کو مشورہ دیا ہے کوئی پابندی عائد نہیں کی وضاحت اساتذہ بچوں کے مستقبل کا آرکیٹیکچر ہے جو بچوں کی نفسیاتی اور سماجی رہنمائی کرتا ہے، کوڈ آف کنڈکٹ اسکولوں میں گٹکا، ماوا، چھالیہ اور سگریٹ کے استعمال پر منع کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید