• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین، بھارت کی دیپیکا پڈوکون فہرست میں شامل

کراچی (رفیق مانگٹ) خوبصورتی ایک ایسی چیز ہے جو ہر دور میں بحث کا موضوع رہی ہے۔ لیکن کیا خوبصورتی کو ناپا جا سکتا ہے؟ لندن فیشل پلاسٹک سرجری سینٹر کے جمالیاتی ماہر ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔

 انہوں نے "گولڈن ریشو" نامی قدیم یونانی فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست تیار کی، جو 2023 میں شائع ہوئی اور اب 2025 میں بھی سرخیوں میں ہے۔

 اس فہرست میں جہاں عالمی شہرت یافتہ اداکارائیں شامل ہیں، وہیں بھارت کی دیپیکا پڈوکون نے بھی جگہ بنائی ہے۔ یاد رہے کہ گولڈن ریشو ایک ریاضیاتی تناسب ہے جو چہرے کی ہم آہنگی اور تناسب کو ناپتا ہے۔

 ڈاکٹر ڈی سلوا کے مطابق، یہ تناسب خوبصورتی کے عالمی معیار کو متعین کرتا ہے۔ انہوں نے مشہور شخصیات کے چہروں کا تجزیہ کیا اور اس بنیاد پر درجہ بندی کی۔

 مردوں کی فہرست میں آرون ٹیلر-جانسن 93.04فیصد کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ خواتین میں جوڈی کومر 94.52فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کی دیپیکا پڈوکون 91.22فیصد کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں اور واحد بھارتی اداکارہ ہیں جو اس فہرست میں شامل ہوئیں۔ یہاں دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست دی جا رہی ہے۔

 1_جوڈی کومر -94.52فی صد، برطانوی اداکارہ جوڈی کومر نے سیریز "کلنگ ایو" میں ولینیل کے کردار سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے متعدد ایوارڈز جیتے، جن میں بیفٹا اور پرائم ٹائم ایمی شامل ہیں۔

2_زینڈایا 94.37فی صد، امریکی اداکارہ اور گلوکارہ زینڈایا نے دو ایمی ایوارڈز جیتے اور 2022میں ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل ہوئیں۔ 3

_بیلا حدید -94.35 فی صد، امریکی ماڈل بیلا حدید 35بین الاقوامی ووگ کورز پر جلوہ گر ہو چکی ہیں اور 2023میں ٹائم کی 100 بااثر شخصیات میں شامل کی گئیں۔

 4_بیونسے - 92.44فی صد، امریکی گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ بیونسے نے 200 ملین سے زائد ریکارڈز فروخت کیے اور وہ موسیقی کی دنیا کی سب سے کامیاب فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ 

5_ایریانا گرانڈے -91.81فی صد، امریکی گلوکارہ ایریانا گرانڈے اپنی چار آکٹیو والی آواز کے لیے مشہور ہیں، جو وِسل رجسٹر تک جاتی ہے۔ 6_ٹیلر سوئفٹ - 91.64 فی صد، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی موسیقار ہیں اور موسیقی سے ارب پتی بننے والی پہلی خاتون ہیں۔

 7_جورڈن ڈن - 91.39فی صد، برطانوی ماڈل جورڈن ڈن 2008 میں پراڈا رن وے پر چلنے والی پہلی سیاہ فام ماڈل تھیں۔ 8_کم کارداشیئن- 91.28فی صد، امریکی سوشلائٹ اور کاروباری خاتون کم کارداشیئن ریئلٹی شو "کیپنگ اپ ود دی کارداشیئنز" سے مشہور ہوئیں۔

 9_دیپیکا پڈوکون - 91.22فی صد، بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو 2018میں ٹائم کی 100بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا اور 2022 میں ٹائم 100امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 10ہویون جنگ - 89.63فی صد، جنوبی کوریائی ماڈل اور اداکارہ ہویون جنگ نے نیٹ فلکس کی سیریز "سکوئڈ گیم" سے عالمی شہرت حاصل کی۔

اہم خبریں سے مزید