• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے متعصب حکمرانوں نے کراچی کے طلباء کو پیشہ وارانہ تعلیم سے محروم کردیا، آفاق احمد

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کی شکایت کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے کراچی کے طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے بعد ناانصافی کا اعتراف ڈھونگ ہے اسکے سوا کچھ نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز و یونیورسٹیز میں داخلوں کے بعد ان اضافی نمبروں کے بعد کیا میرٹ لسٹ دوبارہ بنائی جاسکتی ہے،یقینانہیں اس لئے سندھ کے متعصب حکمرانوں نے پہلے کراچی کے طلباء کو پیشہ وارانہ تعلیم سے محروم کردیا اور اب ناانصافی کا ڈھونگ کررہی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اس سے پہلے MDCATکے امتحانات میں بھی امتحانی پرچہ اندرون سندھ طلباء کو پہلے سے فراہم کرنے کو عدالت نے تسلیم کیا اور دوبارہMDCATکے امتحان کروانے کا حکم صادر فرمایا،لیکن اب تک نہ MDCATکے پیپراندرون سندھ لیک کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا نہ انٹر کے امتحانات میں کراچی کے طلباء کے ساتھ ناانصافی کے اعتراف کے باوجود ناانصافی کرنے اور کراچی کے طلباء کے مستقبل سے کھلواڑکرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔
اہم خبریں سے مزید