کراچی (نیوز ڈیسک) لیونل میسی کی زیرقیادت عالمی چیمپیئن بننے والی ارجنٹائن کی ٹیم رواں برس اکتوبر میں ایک بین الاقوامی دوستانہ مقابلے کے لئے ہندوستان کا دورہ کرے گی ، اسدوران لاکھوں شائقین محظوظ ہوں گے ، یہ بات ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے بدھ کے روز بتائی ۔ ارجنٹائن نے قطر 2022 میں اپنا تیسرا FIFA ورلڈ کپ جیتا تھا اور روایتی حریف برازیل کو 4-1سے شکست دیکر 2026کے ایڈیشن میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ ارجنٹائن کی ٹیم دنیا بھر میں پروموشنل سرگرمیوں کے حصے کے طور پر بھارت کا دورہ کرے گی۔