لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) گڑھی شاہو پل کے قریب سے 22 سالہ سوڈانی باشند ے کی لاش ملی،شمالی چھاؤنی میں صدر گول چکر کے قریب 45 سال نامعلوم شخص کی سڑک کنارے سے لاش ملی، بھاٹی گیٹ میں ٹیکسالی چوک کے قریب 60 سالہ شخص رفیق کی لاش ملی جوحرکت قلب بندہونے سےانتقال کرگیا۔ کاہنہ کے علاقہ ملک پورہ سٹاپ کے قریب خاتون سکینہ بی بی کی لاش ملی۔ایدھی فاؤنڈیشن نےدو روز میں 4 خواتین سمیت 12 نامعلوم لاشوں کو سگیاں قبرستان امانتا سپردخاک کردیا۔