• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپننگ یونٹ بند، بین الاقوامی مارکیٹ سے پاکستان کے پیر اکھڑ رہے ہیں، میاں زاہد

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدراور ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوارمیں مسلسل کمی اورکاروباری لاگت میں مسلسل اضافے نے پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شعبہ کا مستقبل مخدوش کردیا ہے، بجلی، گیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی موجودہ شرح پر کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے، اسپننگ یونٹ بند ہورہے ہیں جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ سے پاکستان کے پیراکھڑرہے ہیں،میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ کوریفنڈ اورزیادہ شرح سود کے علاوہ یک طرفہ فیصلوں اورپالیسی ابہام جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری مسلسل کم ہورہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہآئی ایم ایف کے اہداف کی وجہ سے ایف بی آر کا رویہ سخت ہوتا جا رہا ہے جس سے برآمدی صنعت پر مختلف اقسام کے ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور انہیں سخت دباؤ میں کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ریفنڈ کے مسائل حل کرنے اوراسے مسابقتی نرخوں پربجلی اورگیس کی فراہمی یقینی بنانے اورکپاس کی پیداوارکو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔
ملتان سے مزید