• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے بازاروں میں ویمن سیفٹی سکواڈ تعینات

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے بازاروں میں ویمن سیفٹی سکواڈ تعینات کر دیا گیا۔ویمن سیفٹی سکواڈ بینک روڈ اور کمرشل مارکیٹ میں فرائض سرانجام دے گا۔ضلعی و ٹریفک پولیس کی لیڈی افسران سکواڈ کا حصہ ہیں۔ سی پی اوسید خالدہمدانی کے مطابق ویمن سیفٹی سکواڈ سکوٹی اور سائیکل پر بازاروں میں گشت کرے گا جس کا مقصد خواتین کو محفوظ اور پر سہولت ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔رمضان المبارک کے آخری ایام میں بازاروں میں رش کی پیش نظر ویمن سیفٹی سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید