• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خنجراب پاس کے سال بھر کھلنے سے پاک چین تجارت میں اضافہ

کاشغر (این این آئی)خنجراب پاس کے سال بھر کھلنے سے پاک چین تجارت میں اضافہ،چین سے15لاکھ ڈالر مالیت کے میڈ ان چائنہ" 25 ٹریکٹر ٹرک سوسٹ پورٹ کیلئے روانہ ہو گئے،کسٹم کلیئرنس کے بعد مقامی سطح پر تیار کردہ 25ٹریکٹر ٹرکوں کا ایک قافلہ چین کے شہر سنکیانگ کے خنجراب پاس سے روانہ ہوا جس کی مالیت 15لاکھ ڈالر ہے۔یہ ʼʼمیڈ ان چائنہʼʼمشینیں شاہراہ قراقرم کے ساتھ سفر کرتے ہوئے پاکستان میں سوسٹ پورٹ تک پہنچیں گی، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اور عالمی مارکیٹوں میں تقسیم کے گیٹ وے کے طور پر کام کریں گی۔ کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک 1271گاڑیاں سرحد پار کرچکی ہیں اور 12432ٹن سامان لے جا چکی ہیں جن کی مالیت 95.26ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔ گوادر پرو کے مطابق کاشغر میں تاشکرگان تاجک خود مختار کاؤنٹی میں واقع، خنجراب درہ چین اور پاکستان کے درمیان واحد زمینی سرحد ی گزرگاہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید