کراچی (اسد ابن حسن) قومی ایئر لائن پی ائی اے کی انتظامیہ نے اپنی ملکیت بڑے شہروں کی بکنگ أفسز بشمول کراچی، لاہور اور اسلام اباد کے بعد اب کوئٹہ کے بکنگ أفس کی کچھ جگہ بھی کرائے پردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں کینٹ روڈ شارع حالی پر واقعہ قیمتی بلڈنگ جس میں پی أئی اے کا بکنگ أفس موجود ہے اس کے دو پورشنز، ایک 846 اور دوسرا 840 مربع فٹ اور گراؤنڈ فلور پر واقع ہے اس کو کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔