• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے پرواز بحالی، امریکی ایوی ایشن ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئیگی

اسلام آبا د(آن لائن)امریکا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کیلئے ایم او یو پردستخط اور کنسلٹینسی کی مد میں 75ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔جولائی 2020میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید