اسلام آباد (رپورٹ: عاصم جاوید) اسد قیصر کے ترقیاتی منصوبے پر تنقید پی ٹی آئی کے باغی رہنما یوسف علی کو مہنگی پڑ گئی، صوابی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، یوسف علی نے کھیت میں پل بنانے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا جو وائرل ہو گیا، یوسف علی ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے وہ انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنیوالے پارٹی فاونڈر گروپ کا بھی حصہ ہیں،پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف علی کو سچ بولنے کی سزا دی گئی ہے یہ پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت کا اصل چہرہ ہے جو ملک میں آئین، جمہوریت اور بولنے کی آزادی کے لیکچر دیتی ہے اور خیبر پختونخوا میں سچ بولنے والوں پر مقدمے درج کر رہی ہے۔