نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے جمعہ کو اپنی فضائیہ اور فوج کیلئے مقامی طور پر بنائے گئے 156لائٹ جنگی ہیلی کاپٹر ز ’’پراچند‘‘ کی خریداری کیلئے 7.3ارب ڈالر کے معاہدے کا اعلان کیا - انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ میک اِن انڈیا کے سفر کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، وزیرِ اعظم نریندر مودی فروری 2023 میں "یہ فیصلہ ہندوستان کی جنگی صلاحیتوں اور خود انحصاری کے لیے ایک بڑے فروغ کی نشاندہی کرتا ہے۔ انڈین وزارت دفاع نے بتایا کہ انہوں نے سرکاری ملکیت والے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور اس سال وہ تیسری سپلائی کرے گا۔ نیا طیارہ "اونچائی پر مسلح افواج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔