• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندھا دھند غیر قانونی تعمیرات کراچی کیلئے تباہی کا پیغام، اپوزیشن لیڈر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA)کے ڈائریکٹرجنرل کو خط ارسال کیا ہے اور شہر میں کھربوں روپے کی غیر قانونی تعمیرات پر شدید تحفظات کااظہار کیا ہےسیف الدین ایڈوکیٹ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس طرح کی اندھا دھند غیر قانونی تعمیرات کراچی کے لئے تباہی کا پیغام ہے، شہریوں کے لیے شدید مشکلات و پریشانیوں کا باعث بن رہی ہیں، ان کی وجہ سے بجلی، پانی، گیس اور سیوریج کے سنگین مسائل ہی نہیں شہر میں پارکنگ کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ پریشان کن امر یہ ہے کہ شہر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اےافسران و اہلکاروں اور لینڈر مافیا کی ملی بھگت کی جارہی ہیں اور ان میں غیر قانونی تعمیرات میں کھربوں روپے کا کالا دھن لگ رہاہے جس کا نہ کوئی ریکارڈ ہے نہ ٹیکس۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اس عمل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
اہم خبریں سے مزید