• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کی زائد قیمت وصولی پر3 دکانیں سر بمہر، 4 تاجر دھر لئے گئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ نے چینی کی زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3دکانیں سیل اور 4دکانداروں کو گرفتار کر لیا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کے فی کلو 164 روپے ریٹ مقرر کرنے کے معاملے پر جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کی دکانوں کی سرپرائز انسپکشن کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید