کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپیئرمیں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم چار ریگولر بولروں حارث روف،محمد علی،نسیم شاہ اور عاکف جاوید کے ساتھ میدان میں اتری۔پانچویں بولر کے دس اوورز سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی نے کرائے اور دس اوورز میں118رنز دیئے جبکہ چار بولروں نے چالیس اوورز میں206رنز دیئے۔پاکستانی بولروں نے43فاضل رنز دیئےجس میں23وائیڈ اور نوبال شامل تھے۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ پاکستانی بولروں نے چار اضافی اوورز کرائے۔پاکستان کی گراؤنڈ فیلڈنگ بھی خراب رہی کیچ ڈراپ ہوئے اور گراؤنڈ فیلڈنگ بھی بہتر نہ تھی۔پاکستانی بولروں نے میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز رنز دیئے، یہ ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز تھے۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹرا دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں اسی اپوزیشن کے خلاف قائم کیا گیا تھا جس میں (47 ایکسٹراز) کے رنز دیئے تھے۔اسی طرح1990 میں شارجہ میں سری لنکا اور 2003 میں دمبولا میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 ایکسٹراز کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔