کراچی(اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کپ 1994 کے گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ و سلیکٹر، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اولمپئین وسیم فیروز کی والدہ کو لیاقت آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحومہ کی نماز جنازہ میں سابق کپتان حنیف خان،قمر ابراہیم، انٹرنیشنل سید حیدر حسین، عارف بھوپالی اور گلفراز احمد خان سمیت دیگر شریک ہوئے، مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اتوار کوبعد نماز ظہر تا عصر مسجد الکبریا ، ایس ٹی 3 بلاک 16 گلستان جوہر میں قرآن خوانی ہوگی۔