• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی مذاق کے مترادف، تاجر

اسلام آباد (جنگ نیوز ) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری، جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان ، بہارہ کہو سملی ڈیم روڈ کے صدر راجہ زاہد دھنیال، جناح سپرمارکیٹ کےصدر اسد عزیز، جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی،جی ٹین فور کے صدر چوہدری ظفر اقبال گجر، کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار ، جنرل سیکرٹری شاہد حسین عباسی ، ستارہ مارکیٹ کے صدر سید الطاف حسین شاہ ، بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر ، آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ، آب پارہ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی اور بلیو ایریا ایسٹ کے صدر راجہ عماد بن عارف نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے کہا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف بجلی کے نرخوں میں بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں سترہ روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن بجلی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں کمی نہ کی گئی تھی ۔ گذشتہ روز بجلی اور پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپیہ کمی کا اعلان کیا گیا جو کہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم پر ٹیکس سرمایہ کاری کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی اور پٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔
اسلام آباد سے مزید