• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چینی خاتون پراسرار طور پر اپنے رہائشی کمرے میں مردہ پائی گئی۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں رہائش پذیر 42سالہ چینی خاتون ہفتہ کے روز اپنی رہائشی گاہ میں انتقال کرگئی اس کی موت کے بارے میں اس کے چینی ساتھیوں نے پولیس کواطلاع دی جس پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ، پولیس کاکہنا ہے کہ چینی خاتون کے ساتھیوں کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں مذکورہ خاتون کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کیاگیا۔پولیس کو مرنے والی خاتون کے ایک ساتھی نے بتایاکہ خاتون کی طبیعت صبح کو خراب ہوئی جس کے بعد وہ اپنے کمرے میں جاکر سو گئی ،بعدازاں وہ مردہ پائی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید