• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی نیشنل لیول گولڈ میڈلسٹ باکسر کانسٹیبل علی نواز سے ملاقات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نیشنل لیول گولڈ میڈلسٹ باکسر کانسٹیبل علی نواز سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔باکسنگ کی فیلڈ میں پاکستان اور اسلام آباد پولیس کا نام روشن کرنے والے باکسنگ پلیئر اب ʼʼورلڈپولیس اینڈ فائرگیمز2025ʼʼ میں شرکت کے لئے تیاری کررہے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے علی نواز باکسر کو تعریفی سرٹیفکیٹ،شیلڈ اور انعام بھی دیا۔
اسلام آباد سے مزید