کوئٹہ(این این آئی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے کہا ہے کہ روس سے پاکستان کے لئے مال ٹرین کی آمد اپریل میں توقع ہے ، کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام محدود پیمانے پر شروع کردیا ہے،ریکوڈک کو ریل کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کیا جائے گا ۔ یہاں بات چیت میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات کا کہنا تھا کہ روس سے ایران کے راستے پاکستان کے لئے مال ٹرین کی آمد اپریل میں متوقع ہے ، جس کے لئے کوئٹہ سے تفتان تک ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام محدود پیمانے پر شروع کردیا ہے ، ڈی ایس ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے مزید بتایا کہ ریکوڈک کو ریل کے ذریعے ملک سے منسلک کیا جائے گا ، نوکنڈی سے سبی تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ،انہوں نے بتایا کہ سبی سے ہرنائی کیلئے ٹرین سروس کو جلد بحال کردیا جائے گا ، جبکہ کوئٹہ سے سبی تک ٹرین سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔