کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی آگ پر دوسرےروز بھی قابو نہیں پایاجاسکا تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانہ کی حدودکورنگی کریک کے قریب ایک گڑھے میں ہفتہ کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق زمین سے میتھین گیس بہت پریشر سے نکل رہی ،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے سابق ایم ڈی کا کہنا تھا کہ آگ بائیوجینک گیس کی وجہ سے لگی، بجھنے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ بھی لگ سکتا ہے۔ایس ایچ او تھانہ زمان ٹائون غلام نبی آفریدی کا کہنا ہےکہ آگ کی جگہ پر بیرئرز لگا کر اطراف کو بند کردیا گیا ہے اور کسی عام شہری کو اس طرف جانے کی اجازت نہیں ہےبتایا جارہا ہےکہ آگ چ بھجنے میں 2 ہفتہ لگ سکتے ہیں۔