• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تجارتی مشن کا دورہ بھارت ختم، محصولات میں ریلیف نہ مل سکا

نئی دہلی (اے ایف پی) امریکی تجارتی مشن کا دورہ بھارت اختتام پذیر ہوگیا ، بھارت کو امریکی محصولات میں ریلیف کا کوئی اشارہ نہیں ملا، بھارت اور امریکا نے اس رواں برس کے آخر تک دو طرفہ تجارتی معاہدے کے ایک حصے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے لیکن دونوں طرف سے انڈیا کیلئے کسی بھی محصولاتی چھوٹ کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس ہفتے نئی دہلی میں تجارتی مذاکرات کئے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باہمی تجارتی محصولاتی نظام کے آغاز سے چند روز قبل ہوئے، جس میں 2 اپریل سے بھارت کے خلاف تعزیری درآمدی محصول شامل ہیں۔بھارت کی ملکی تجارت کو بچانے سے متعلق تحفظاتی پالیسیوں اور امریکا کے ساتھ اس کے تجارتی سرپلس اسے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ جوابی محصولات کے لئے زیر عتاب لایا ہے ۔ بھارت کی وزارت تجارت نے ہفتہ کو رات گئے ایک بیان میں کہا کہ دونوں طرف کے حکام "باہمی طور پر فائدہ مند، کثیر شعبہ جاتی دو طرفہ تجارتی معاہدے (BTA) کی جانب اگلے اقدامات پر وسیع پیمانے پر سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں، جس کا مقصد خزاں 2025 تک اس کی پہلی قسط کو حتمی شکل دینا ہے۔"
اہم خبریں سے مزید