کراچی( افضل ندیم ڈوگر) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے عید اپنے آبائی شہر لاڑکانہ میں گزاری۔ صدر پاکستان کو اسلام آباد سے 29 مارچ کو آبائی شہر لانے والا خصوصی طیارہ دو دن تک نواب شاہ ایئرپورٹ پر ہی موجود تھا۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے صدر آصف علی زرداری نے عید کی نماز کرسی پر بیٹھ کر ادا کی۔ عید کی رات گئے طبیعت انتہائی خراب ہونے پر صدر کو خصوصی طیارے پاکستان ون میں رات ساڑھے 3 بجے نواب شاہ ایئرپورٹ سے کراچی کیلئے روانہ کیا گیا۔ طیارے نے رات 3 بج کر 59 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو ان کا خصوصی پروٹوکول اور ایمبولینسز موجود تھیں۔ صدر زرداری کو کراچی ایئرپورٹ سے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔