• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بجلی پیکج خوش آئند ،معیشت کو فروغ ملے گا،یحییٰ شیخ

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین پولیس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی یحییٰ شیخ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے بجلی پیکج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بجلی پیکج خوش آئند ہے جس سے معیشت کو فروغ ملے گا۔گھریلو صارفین اور انڈسٹریز کو بجلی قیمتوں میں ریلیف ملنا روشن مستقبل کی نوید ہے۔ وزیر توانائی اویس لغاری اور معاشی ٹیم سب نے بہترین کام کیا ہے اور اس کیلئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی قیمتیں گھریلو صارفین کیساتھ ساتھ کاروباری لوگوں کیلئے بھی مسائل پیدا کر رہی تھیں،مسلم لیگ ن کی حکومت جو ہمیشہ عوام اور کاروبار دوست ہوتی ہے انہوں نے عوام اور کاروباری طبقے کیلئے ریلیف پیکج تیار کیا جس کا اعلان گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے کیا ہے۔گھریلو صارفین اور انڈسٹری کیلیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ،آئی پی پیز ، پیٹرولیم ریلیف، کیپٹو پاور پلانٹس پر ٹیکسز اور دیگر اقدامات وہ روشن کام ہیں جو ملک کا معاشی مستقبل بہتر بنائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید