• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ پر 6 نہریں پنجاب حکومت کا یکطرفہ اقدام، مراد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر 6 نہروں کے منصوبے کو پنجاب حکومت کا یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غیرقانونی نہریں تعمیر ہونے نہیں دے گی، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے منصوبے کی سخت مخالفت کو اجاگر کیا اور زور دیا کہ یہ پنجاب حکومت کا یکطرفہ اقدام ہے جو آئینی ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان غیر قانونی نہروں کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی صوبہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر پانی کا منصوبہ خود سے شروع نہیں کر سکتا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس نے 17 جنوری 2024 کو پانی کی دستیابی سے متعلق ایک گمراہ کن سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

اہم خبریں سے مزید