• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرریاں اور تبادلے، رفعت مختار ڈی جی FIA تعینات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں اہم تقرریاں اور تبادلے ، نوٹیفکیشن جار ی ، آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈموٹر وے پولیس اور پولیس سروس کے گریڈاکیس کے افسر رفعت مختار کو وفا قی کا بینہ کی منظوری سے ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا ۔ اس وقت ڈی جی ایف آئی اے کا لک آفٹر چارج ایڈیشنل ڈی جی جان محمد کے پاس ہے۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر وقار الدین سید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر، پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر محمد کاشف کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ دریں اثناء سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر عمران یعقوب منہاس کو گریڈ 22 ترقی کے بعد تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر وزیراعظم معائنہ کمیشن کا ممبر تعینات کیا گیا ۔نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر محمد شہزاد سلطان کو گریڈ 22 میں ترقی کے بعد چیف انسٹرکٹر، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج (پی اے ایس سی) کی اسامی گریڈ 22 میں اپ گریڈ کر کے خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ظفر عباس ایڈیشنل سیکریٹری فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن عائزہ ستار کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس(پبلک) تعینات کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید