لاڑکانہ (آن لائن)حال ہی میں سیاست میں انٹری دینے والے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر انکے بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری خطاب کی ویڈیو شیئر کر کے یادیں تازہ کر دیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ہم نام پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے طویل پوسٹ، تصاویر و ویڈیوز شیئر کر کے اپنے دادا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے