• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ازبکستان سڑک، ریلوے منصوبے جلد مکمل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ازبکستان کی اولیاء مجلس کی سینیٹ چیئرپرسن ایچ ای سے ملاقات کی، پاکستان ازبکستان سڑک ،ریلوے منصبوبے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ۔ محترمہ تنزیلہ کے نربایوا سے ملاقات تاشقند میں بین الپارلیمانی یونین کی 150ویں اسمبلی کے موقع پر ہوئی۔ دونوں کی یہ دوسری ملاقات ہے، پہلی ملاقات باکو میں اے پی اے میٹنگ میں ہوئی تھی۔ چیئرمین سینیٹ کا ازبکستان کا دوسرا دورہ ہے، پہلا دورہ 2011 میں پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے کیا گیا تھا۔ملاقات کے دوران، دونوں شخصیا ت نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، جو صدیوں کی مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخ پر استوار ہیں۔ انہوں نے دو طر فہ تعلقات کی وسعت کے لیے پارلیمانی تعاون، تجارت اور رابطے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ با ہمی تعلقات اور رابطے مضبوط بنائیں گے چیئرمین سینیٹ نے 150ویں آئی پی یو اسمبلی کی کامیابی سے میزبانی پر ازبکستان کی تعریف کی اور اکتوبر 2024 میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات پر ازبک قیادت کو مبارکباد دی۔
اہم خبریں سے مزید