نئی دہلی(جنگ نیوز) بھارتی اداکار اور ہدایت کار منوج کمار 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے معروف اداکار اور ہدایت کار منوج کمار جمعہ کی صبح ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔ وہ اپنی حب الوطنی پر مبنی فلموں کے لیے ‘بھارت کمار’ کے نام سے بھی مشہور تھے۔ کئی دہائیوں تک ہندوستانی سنیما میں ان کی بے مثال شراکت کے لئے انہیں باوقار پدم شری اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔منوج کمار نے فلم کو دنیا کی کلاسیکی فلمیں دیں جیسے اپکار (1967)، پورب اور پچھم (1970)، اور کرانتی (1981)۔ ان کی کچھ دوسری مشہور فلمیں پتھر کے صنم، شور، سنیاسی اور روٹی، کپڑا اور مکان ہیں۔منوج کمار 24 جولائی 1937 کو ایبٹ آباد، پاکستان میں پیدا ہوئے۔منوج کمار نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں جن میں اپکار، پوروا پچھم، کرانتی، روٹی کپڑا اور مکان شامل ہیں۔ ان فلموں کی وجہ سے ناظرین انہیں ‘بھارت کمار’ کے نام سے بھی جانتے تھے۔ اداکار منوج کمار 24 جولائی 1937 کو ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے جو تقسیم کے بعد پاکستان کا حصہ بن گیا۔