• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، اسد قیصر، شہرام ترکئی اور عاطف کو بیانات سے روک دیا گیا

پشاور(ارشدعزیز ملک) پاکستان تحریک انصاف اختلافات شدت اختیار کر گئےجبکہ پارٹی قیادت نے پارٹی رہنمائوں کو بیانات سےروک دیا ہے ۔ اسد قیصر، شہرام ترکئی اورعاطف کو بیانات سے روک دیا گیا،پی ٹی آئی کےا راکین قومی اسمبلی اسد قیصر ٗ شہرام خان ترکئی اورعاطف خان نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کرائی جائیں ۔ علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور مرکزی رہنمائوںنے تینوں رہنمائوں کو بیان بازی سے روک دیا ہےاور معاملہ عمران خان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پارٹی رہنماووں کا موقف تھا کہ گنڈاپور حکومت اورگڈگورننس پر توجہ دیں بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریکِ کو نقصان ہو گا، جواب کا حق رکھتے ہیں،عاطف خان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، ہمیں بھی حق حاصل ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بیان کا جواب دیں۔لیکن کہ علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور مرکزی رہنمائوںنے ہمیں بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے بیانات سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تحریکِ کو نقصان پہنچے گا، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ علی امین حکومت اور گڈ گورننس پر توجہ دیں اور غیرضروری بیانات سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے پارٹی اور عمران خان کی رہائی کے تحریک کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے ساتھ ساتھ کئی مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہےلیکن وزیراعلی نے پارٹی میں کئی محاذ کھول رکھے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اورپی ٹی آئی قیادت نے مذکورہ معاملہ بانیٔ پی ٹی آئی کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے لہذا اب ہم عمرانخان کے فیصلے کاانتظار کریں گے ۔

اہم خبریں سے مزید