کراچی(اسٹاف رپورٹر) افغان باشندوں کی بے دخلی کے لئے مقرر وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم3سوسےزائد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے،حراست میں لئے گئے افغان باشندوں کو امین ہائوس منتقل کرکے انہیں افغانستان منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،پولیس کے مطابق بے دخل کرنے کے لئے حراست میں لئے گئے افراد میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں مختلف بسوں کے زریعہ اتوار کو کراچی سے روانہ کردیا جائے گا،مذکورہ افغان باشندوں کو سہراب گوٹھ ،سچل ،گلشن معمار ،اسٹیل ٹائون ،سول لائن ،موچکو،قائد آباد ،عوامی کالونی ،زمان ٹائون ،پاک کالونی ،،عید گاہ اور دیگر تھانوں کی حدود سے حراست میں لیا گیا ہے۔