ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال ملتان کا ہسپتال میں پولیس تھانہ صدر کی مبینہ پولیس گردی کے خلاف احتجاجی اجلاس ہوا ، جس میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملہ کا سخت نوٹس لیا جائے اور ملوث پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے ، اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیس نے گزشتہ رات ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی سپروائزر سمیت چار نشتر ملازمین کو بلا وجہ حراست میں لے لیا اور ان کو گھنٹوں تھانے میں محبوسرکھا گیا اور علی الصباحتھانے سے چھوڑ دیا گیا، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر وسیم سلیم ، سیکرٹری جنرل ملک فرحان گل، چیئرمین معاویہ حفیظ، سرپرست اعلیٰ چوہدری سعید احمداور دیگر نے اس عمل کی مذمت کی۔