ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے شمس آ باد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز لیبر بیورو کے کارکنوں نے شرکت کی ،اس موقع پر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی اور درازی ٔ عمرکی خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر مہر نادر سلطان گنپال نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔