ملتان (سٹاف رپورٹر) سید عاصم علی شاہ نے بطور سپرنٹینڈنٹ ایریگیشن زونل آفس ملتان میں چارج سنبھال کر دفتری امور کا آغاز کردیا ، ایپکا قائدین کی جانب سے انہیں گلدستے اور مبارکباد پیش کی گئی،سید عاصم علی شاہ کو بطور سپرنٹینڈنٹ ایریگیشن زونل آفس ملتان میں ترقی کے بعد چارج سنبھالتے ہی سینئر نائب صدر ایپکا ملتان ڈویژن سید طاہر عباس شاہ، جنرل سیکرٹری قاسم بھٹہ، سپرینٹنڈنٹ حویلی کینال سرکل ملتان سلیم علوی، صدر زونل آفس ایپکا حافظ محمد طیب ودیگر سینئر ایپکا رہنماؤں نے پھولوں کے گلدستے اور مبارک باد سمیت مستقبل میں مزید ترقی اور خوشحالی کی دعائیں پیش دیتے ہوئے اس امید کا ظاہر کیاکہ خدمت خلق کا سلسلہ یونہی جاری رکھا جائے گا۔