• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چار لڑکیاں اور ایک لڑکا اغوا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغواکرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو کاشف مسیح نے بتایا کہ میری بیوی (ث) کو کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا ہے۔تھانہ صدرواہ کو مہوش نے بتایا کہ میری بیٹی (ع) بعمر 16 سال جوکہ نہم جماعت کی طالبہ ہے پیپر دینے گھر سے روٹ سکول کوہستان انکلیو گئی اور تاحال واپس نہ آئی اس کا نمبر بند جارہا ہے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ ہے سکول سے معلوم کیا تو پتہ چلاکہ وہ پیپر دے کر جاچکی ہے لیکن گھر نہ پہنچی میری بیٹی کو کسی نامعلوم شخص یااشخاص نے اغواء کرلیا ہے۔تھانہ صدر بیرونی کو طارق نے بتایا کہ میرا بیٹا شاکر بعمر 17سال 26 مارچ کو محلہ خیابان جناح اڈیالہ روڈ سے صبح 5 بجے سے لاپتہ ہے ۔تھانہ دھمیال کو الماس نے بتایاکہ میری بیٹی (خ) بعمر 17 سال اپنی چھوٹی بہن (م) بعمر 10 سال کو ساتھ لیکر خریداری کا بتا کر گھر سے بازار گئی کچھ دیر بعد میری چھوٹی بیٹی اکیلی گھر واپس آئی کسی نا معلوم شخص نے میری بیٹی کوبہلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔تھانہ کہوٹہ کو امجد حسین نے بتایا کہ میری شادی (س)کے ساتھ 18 سال قبل ہوئی ہے جو ہمارے تین بچے ہیں ایک بیٹا دو بیٹی ہیں میں آرمی میں ملازم ہوں اور آجکل جی ایچ کیو راولپنڈی میں نوکری کر رہا ہوں عید چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا 3اپریل کو میں گھر موجود تھا میری بیوی دوائی اور سبزی وغیرہ لینے کیلئے گھر سے کہوٹہ بازار تک گئی جو کافی دیر تک واپس نہ آئی ۔
اسلام آباد سے مزید