• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع جنوبی، گیلے کچرے، جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس، کھاد بنانے کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ضلع جنوبی میں گیلے کچرے اور جانوروں کے فضلے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ، مئیرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کے ساتھ ہفتے کو یہاں کے ایم سی ورک شاپ کا دورہ کیا اور بائیو گیس پلانٹ کے جدید پائلٹ پراجیکٹ بائیوڈوم کا معائنہ کیا، جسے سالڈ ویسٹ اور ایک کمپنی کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے،میئر نے کہا کہ ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھاد بنانے کے منصوبے کا آغاز خوش آئند ہے، گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے بعد قابل استعمال بنانے کے اقدامات پر کام شروع کردیا گیا ہے، ہر اضلاع میں ری سائیکل پلانٹ لگا کر کچراکم کرنے اور قابل استعمال بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، مزیدبڑے منصوبے کے لئے جگہ کا انتخاب کریں، جو بھی تعاون درکار ہوگا فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پائلٹ پراجیکٹ کو جلد ہی بڑی سطح تک بڑھایا جائے، جس سے کراچی کو مزیدصاف ستھرا بنانے میں مدد ملے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید