• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی ریٹائر ملازمین کو پنشن اور واجبات کی ادائیگی کیلئے عدالت عالیہ کے فیصلے پر عمل کرے، سجن یونین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ، دیگر راہنمائوں راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،عباس احمد،ریحان قاضی،مزمل شاہ اور عبدالوسام نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ سندھ کے ایک فیصلے کے تحت ایم سی ریٹائر ملازمین کو پنشن اورواجبات کی ادائیگی کے لیے پنشن فنڈ اکاؤنٹ کھول کر اس میں اپنی20 فیصد آمدنی شامل کرے اور اس رقم کو منافع بخش اسکیم میں انویسٹ کرے تاکہ آئندہ اپنے ریٹائر و مرحوم ملازمین کو پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات ادا کرسکے،اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جن ٹی ایم سیز نے اپنے ریٹائر و مرحوم ملازمین کی فہرستیں لوکل گورنمنٹ کو روانہ نہیں کیں وہ فوراً فراہم کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید