• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا باغ ڈیم کو تمام صوبائی اسمبلیاں اور آبی ماہرین رد کر چکے، جام خان شورو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نےکہا ہے پنجاب کے صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ کی جانب سے کالاباغ ڈیم کی بات کرنا صوبائی اسمبلیوں اور صوبوں کے عوام کی توہین ہے،سرکاری اعلامیہ کے مطابق جام خان شورو نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کو تمام صوبائی اسمبلیاں اور آبی ماہرین ٹیکنیکل طور پر رد کر چکے ہیں، وزیر آبپاشی پنجاب کاظم علی پیرزادہ کے کالاباغ ڈیم سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملک کے موجودہ ڈیمز ہی خالی پڑے ہوئے ہیں تو کالاباغ ڈیم بھرنے کے لئے پانی کہاں سے آئے گا؟،ارسا کی نااہلی کی وجہ سے ڈاؤن اسٹریم کوٹری میں پانی نہ جانے پر ڈیٹا مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور سندھ کی زمینیں بنجر ہوچکی ہیں، سندھ کے پانی کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ ٹیکنیکل ہے، پنجاب کے وزرا کی جانب سے اس کو سیاسی رنگ دیکر پیش کرنا سندھ کے عوام کی توہین ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید